ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

حکومت کے قرض میں 5 ہزار 243 ارب روپے کا اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرض میں 5 ہزار 243 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق اپریل 2024 تک وفاقی حکومت کا قرض 66 ہزار 83 ارب روپے سے تجاویز کر گیا تھا۔

مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مرکزی حکومت کا قرض 710 ارب روپے بڑھا،

مالی سال کے 10 ماہ میں وفاقی حکومت کے اندرونی قرض میں 5 ہزار 672 ارب روپےکا اضافہ ہوا، جبکہ اسی دوران مرکزی حکومت کا غیر ملکی قرضہ 430 ارب روپے کم ہوا۔

دستاویز کے مطابق اپریل 2024 تک وفاقی حکومت کا اندرونی قرض 44 ہزار 482 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 21 ہزار 602 ارب روپے رہا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں دبئی اسٹیڈیم میں سری لنکن اور پاکستانی خواتین کرکٹرز میچ کے دوران

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف سنسنی خیز کامیابی، فائنل میں جگہ پکی

سری لنکا خواتین کرکٹ ٹیم نے خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان کو 4 …