google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ابرارالحق کے ’بدو بدی‘ کے چرچے - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ابرارالحق کے ’بدو بدی‘ کے چرچے

پنجابی بھنگڑا گلوکار ابرارالحق نے بھی چاہت فتح علی خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملکہ ترنم نورجہاں کے مقبول گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا اپنا ورژن ریلیز کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ابرارالحق کو ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو اپنے منفرد انداز میں گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ابرارالحق کی ’بدو بدی‘ گانے کی ویڈیو ریپر و گلوکار کی جانب سے شیئر کی گئی، جسے دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجر پر بھی شیئر کیا گیا۔

پنجابی بھنگڑا گلوکار کی جانب سے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ گانے کی صارفین نے تعریفیں کیں اور ان کے گانے کو چاہت فتح علی خان کے گانے سے بہتر قرار دیا۔

ابرارالحق سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں چاہت فتح علی خان نے ماڈل وجدان راؤ کے ہمراہ ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کی ویڈیو ریلیز کی تھی، جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔

چاہت فتح علی خان کی ویڈیو کو یوٹیوب پر اب تک ڈھائی کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ ’بدو بدی‘ ٹک ٹاک، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ٹرینڈنگ میں بھی رہا اور اسے بھارتی صارفین کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو چاہت فتح علی خان سے قبل ملکہ ترنم نورجہاں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم بنارسی ٹھگ کے لیے گایا تھا۔

چاہت فتح علی خان کے علاوہ بھی دیگر متعدد گلوکاروں نے ’بدو بدی‘ کو اپنے انداز میں گاکر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی اور اب ابرارالحق نے بھی اسے گانا کی ویڈیو جاری کردی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …