جمعرات , جنوری 29 2026

جون سے اگست تک مون سون کی متوقع بارشوں کا آؤٹ لک جاری

ملک میں رواں سال جون سے اگست تک مون سون کی متوقع بارشوں کا آؤٹ لک جاری کردیا گیا، رواں سال بیشتر مقامات پر معمول اور معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے زائد بارشوں کا زیادہ امکان وسطی اور شمالی پنجاب میں ہوگا، جنوبی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ بلوچستان میں بھی رواں سال معمول سے کچھ زائد بارشیں متوقع ہیں، کے پی اور گلگت بلتستان میں رواں سال معمول کے مطابق بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوسرے مرحلے کے مقابل پہلے مرحلے میں زائد بارشوں کا امکان ہے۔

زائد درجہ حرارت کے باعث کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برف پگھلنے کا عمل تیز ہوگا، ملک کے اکثر مقامات پر جون کے آغاز میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زائد ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لائیو ٹی وی شو میں ٹک ٹاکرز لڑائی وائرل

ایک نجی ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام میں دو ٹک ٹاکرز کے درمیان شدید …