google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مسلم لیگ ن کے نئے صدر کا کل انتخاب - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

مسلم لیگ ن کے نئے صدر کا کل انتخاب

مسلم لیگ ن کے نئے صدر کا کل انتخاب ہو گا، اس سلسلے میں پارٹی کا الیکشن کمیشن آج کاغذاتِ نامزدگی جاری کرے گا۔

پارٹی کے 5 رکنی الیکشن کمیشن کی سربراہی رانا ثناء اللّٰہ کر رہے ہیں۔

ن لیگی پارٹی الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار آج شام 5 بجے تک پارٹی سیکریٹریٹ سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر سکیں گے۔

کل 4 بجے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ ن کی کل کی جنرل کونسل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اجلاس میں صدر کے عہدے کا انتخاب کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی آئین میں ترامیم بھی منظور کرائی جائیں گی۔

جاری ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں کشمیر اور فلسطین سمیت مختلف معاملات پر قرادادیں بھی منظور کی جائیں گی۔

ایجنڈے کے مطابق پارٹی کے قائم مقام صدر شہباز شریف اجلاس سے خطاب کریں گے، نو منتخب صدر بھی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …