google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستانی معیشت کیلئے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی متضاد پیشگوئیاں - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

پاکستانی معیشت کیلئے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی متضاد پیشگوئیاں

پاکستان کی معیشت سے متعلق آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے متضاد پیش گوئیاں کی ہیں۔

دستاویز کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےمطابق رواں سال مہنگائی کی شرح 24.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

دستاویز کے مطابق عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ آئندہ سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد تک آنے کا امکان ہے جبکہ عالمی بینک نے آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

آئی ایم ایف نے رواں سال معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، ادھر ورلڈ بینک کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 1.8 فیصد رہے گی۔

آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال معاشی شرحِ نمو 3.5 فیصد تک ہو گی، جبکہ ورلڈ بینک نے آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.3 فیصد ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹیکس پالیسی آفس میں اہم تعیناتیوں کے لیے اسامیاں مشتہر 

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کےمطالبے پر قائم ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال …