جمعرات , جنوری 29 2026

بلوچستان: مسلسل غیر حاضر اساتذہ کیخلاف گھیرا تنگ

بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے مسلسل غیر حاضر 2 ہزار اساتذہ کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔

سیکرٹری تعلیم صالح ناصر کے مطابق اب تک 280 اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کیا جاچکا ہے، 10روز کے دوران مزید 600 اساتذہ کو برطرف کردیا جائے گا۔

صالح ناصر نے بتایا کہ کوئٹہ میں 1200مزید اساتذہ کی برطرفی کیلئے قانونی کارروائی تیز کردی گئی ہے۔

سیکرٹری تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ ملازمت سے مسلسل غیر حاضر رہ کر تنخواہیں وصول کررہے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور کے جوہر ٹاؤن سے KIPS کالج کے سی ای او عابد وزیر خان اغوا

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے معروف تعلیمی ادارے KIPS کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی …