google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جویریہ عباسی نے منگنی کرلی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

جویریہ عباسی نے منگنی کرلی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے نئی پوسٹ شیئر کرکے ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے دوسری شادی کا عندیہ دے دیا۔

اداکارہ نے اپنی نئی انسٹاپوسٹ میں مختلف تصاویر پر مشتمل ویڈیو شیئر کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں تفریحی مقام ایفل ٹاور نظر آ رہا ہے جس کے سامنے دو ہاتھ نظر آ رہے ہیں، غالباً ان میں سے ایک اداکارہ کا ہے جس میں منگنی کی انگوٹھی موجود ہے جبکہ دوسرا کسی مرد کا ہے۔

52 سالہ اداکارہ نے اپنی ہاتھوں میں ہاتھ تھامے مذکورہ ویڈیو پر مشتمل پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بِگننگ‘ یعنی ’آغاز‘ اور ساتھ ہی نیلے رنگ کا دل والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔

جویریہ عباسی کی پوسٹ منظر عام پر آتے ہی ان کی بہن و اداکارہ انوشے عباسی سمیت دیگر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے منگنی کی خوشی میں مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے، جس کی شادی انہوں نے گزشتہ برس کی ہے۔

اداکارہ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی شادی کے 12 برس بعد 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …