google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اب وقت آ گیا ہے کہ نجی شعبہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے: وزیرِ خزانہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

اب وقت آ گیا ہے کہ نجی شعبہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے: وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے 10 سال سے پاکستان کی کرنسی میں استحکام آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، ہمیں ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے، توانائی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے، پرائیوٹ سیکٹر کولیڈ کرنا چاہیے، آگے بیٹھنا چاہیے، ہم وزراء اور بیورو کریٹس کو پیچھے بیٹھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات ہمارا ایجنڈا ہے، بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ نجی شعبہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے،تاجروں اور سرمایہ کاروں کی معاونت کے لیے وزارتِ خزانہ کی خدمات حاضر ہیں۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں، سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی کی ہے، ہمیں مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …