google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 صاحبہ کا لڑکیوں کو پرنس چارمنگ کے انتظار کی بجائے جلدی شادی کرنے کا مشورہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

صاحبہ کا لڑکیوں کو پرنس چارمنگ کے انتظار کی بجائے جلدی شادی کرنے کا مشورہ

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کا کہنا ہے کہ کسی پرنس چارمنگ کا انتظار کرنے کی بجائے لڑکیوں کو جب ایک اچھا شخص مل جائے تو فوراً شادی کر لینی چاہیے۔

حال ہی میں پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی اداکارہ صاحبہ اور اداکار جان افضل المعروف جان ریمبو نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے دلچسپ امور پر گفتگو کی۔

دورانِ پروگرام میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے والدہ سے وعدہ کیا تھا کہ شوبز میں قدم رکھنے کے 10 سال بعد تک شادی نہیں کروں گی مگر پھر چھٹے سال میں ہی ریمبو سے شادی کر لی، ایسا کیوں کیا؟

اداکارہ نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وقت اور عمر کے ساتھ انسان کی سوچ بدلتی ہے اور جب آپ کو ایک اچھا انسان مل جائے تو دیر نہیں کرنی چاہیے بلکہ شادی کر لینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی بہت سی ایسی لڑکیاں ہیں جو بیٹھی ہوئی ہیں جو کسی پرنس چارمنگ کا انتظار کر رہی ہیں۔

میزبان کے سوال پر صاحبہ نے یہ بھی بتایا کہ جس وقت ریمبو نے انہیں شادی کے لیے پرپوز کیا تو انہوں نے ان کی خوبیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ صاحبہ کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے شادی کا فیصلہ اس وقت کیا جب کسی فلم اسٹار کے کیریئر کے لیے شادی کرنا اچھا نہیں مانا جاتا۔

ان کی ہم عصر اداکارہ ریشم اور میرا ابھی تک سنگل ہیں اور ان دونوں کا کیریئر صاحبہ کے مقابلے بہت کامیاب رہا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …