پیر , اکتوبر 13 2025

سندھ اور پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی بڑھ گئی۔

اتوار کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ، موہنجوداڑو اور جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خیرپور، سکھر 42، تربت، سبی 40، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد اور سرگودھا 39، لاہور، ڈیرہ اسماعیل خان 38 اور کراچی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور، مظفر آباد 35، اسلام آباد 34، گلگت 30 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو دوپہر کے اوقات میں باہر کم نکلنے، سایہ دار جگہوں پر رہنے اور پانی زیادہ پینے کی ہدایت کی ہے۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے 5 وکٹوں پر 313 رنز

شان مسعود، امام الحق کی نصف سنچریاں، رضوان اور سلمان علی آغا کی شراکت نے …