پیر , اکتوبر 13 2025

گرمی بڑھتے ہی K الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا

کراچی میں گرمی میں اضافہ ہوتے ہی کے الیکٹرک نے پہلے سے جاری لوڈشیڈنگ میں اضافہ اور مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بند کرنا شروع کر دی

شہر کے مخٹلف علاقوں سے شہریوں نے شکایت کی کہ کے الیکٹرک رات کو بھی ڈیڑھ سے دو گھنٹے بجلی بند کر دیتا ہےجس سے شدید گرمی کا شکار شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے

امتحانات میں مصروف طلبہ زیادہ پریشان ہیں

واضح رہے کے الیکٹرک جن علاقوں کو زیادہ چوری والے علاقے قرار دے کر پہلے سے لوڈشیڈنگ جاری رکھے ہوئے ہےاس میں اضافہ کر کےاسے دس سے بارہ گھنٹے تک کر دیا گیا ہے

وہ آبادیاں جو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ تھیں ان میں بھی دو سے ڈھائی گھنٹے بجلی بند کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …