google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہیرا منڈی میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان اور عمران عباس کو کاسٹ کرنے کا سوچا تھا: سنجے لیلا بھنسالی کا انکشاف - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ہیرا منڈی میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان اور عمران عباس کو کاسٹ کرنے کا سوچا تھا: سنجے لیلا بھنسالی کا انکشاف

نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے آج ریلیز ہونے والی بھارتی ویب سیریز ہیرا منڈی کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اس سیریز میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان اور عمران عباس کو کاسٹ کرنے کا سوچا تھا۔

نیٹ فلکس شو ’ہیرا منڈی‘ کے لاس اینجلس پریمیئر کے موقع پر ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ 18 سال قبل انہیں ہیرا منڈی پر فلم بنانے کا خیال آیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ذہن میں یہ سیریز بنانے کا خیال اُس وقت آیا تھا جب ریکھا جی، کرینہ کپور اور رانی مکھرجی کا بولی ووڈ پر راج تھا، اس وقت انہوں نے ان تینوں اداکاروں کو ’ہیرامنڈی‘ میں کاسٹ کرنے کا سوچا تھا لیکن پھر کاسٹنگ تبدیل ہوتی رہیں۔

اس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے ان کے ذہن میں کئی نام تھے جن میں انہوں نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان اور عمران عباس کو بھی کاسٹ کرنے کا سوچا تھا۔

سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بعدازاں انہوں نے موجودہ کاسٹ کو اپنی سیریز کے لیے فائنل کیا، انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ کاسٹ سے خوش اور مطمئن ہیں اور تمام کرداروں نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

یاد رہے کہ عمران عباس حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں انکشاف کرچکے ہیں کہ انہیں بھارتی فلم عاشقی 2، رام لیلا، فلم پی کے میں سرفراز کا کردار، فلم ’گزارش‘ میں ادیتیہ رائے کپور کا کردار اور سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی پیشکش ہوئی تھی۔

سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے ’ہیرا منڈی‘ میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی خواہش پر اداکارہ عمران عباس نے کہا کہ بھارتی ڈائریکٹر کے اس ویڈیو کلپ سے ان کے ماضی میں دیے گئے دعوے کی تصدیق ہوئی ہے، ساتھ ہی اداکار نے سوشل میڈیا صارفین اور یوٹیوبرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

فیس بُک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عمران عباس نے لکھا کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے یہ وضاحت پیش کی۔

اداکار نے یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بھی مشورہ دیں گے کہ وہ دیگر ہدایت کاروں سے بھی تصدیق کر لیں کہ انہیں کون کون سی فلموں کی آفر ہوئی تھی۔

عمران عباس نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا دکھ نہیں ہے کہ ان پر یقین نہیں کیا گیا بلکہ انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ ہمارے اپنے ہی اپنے فنکاروں کو نیچا دکھاتے ہیں اور ایسے نام نہاد یوٹیوبرز و یلاگرز کے توہین آمیز تبصروں پر یقین کرتے ہیں جنہیں بولی وڈ میں بھی غیر معتبر سمجھا جاتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …