پیر , دسمبر 1 2025

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کا معاملہ، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کا معاملہ، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ آج ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل چھ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے معاملے سے متعلق دیگر 9 درخواستیں بھی ازخود نوٹس کیس کے ساتھ ہی سماعت کیلئے مقرر کی ہیں۔

آئینی درخواستوں میں سپریم کورٹ کے ججوں سے معاملے کی انکوائری کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت کی طرف سے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی …