google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ

فریڈم نیٹ ورک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں موبائل نیٹ ورک بند اور انٹرنیٹ معطل کرنا معلومات تک رسائی اور آزادی اظہار پر پابندی تھا۔ 

فریڈم نیٹ ورک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ای سیفٹی اور پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل پاکستانی ڈیجیٹل معیشت کے لیے خطرہ ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بل منظور ہوئے تو گوگل، فیس بک، ایکس اور یوٹیوب پاکستانی حکام کے مانگنے پر پاکستانی صارفین کا ڈیٹا فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، ایسا کرنے سے جبری سنسر شپ کو ادارہ جاتی شکل مل جائے گی۔ 

رپورٹ کے مطابق 12 ماہ میں پاکستان میں چار صحافی قتل ہوئے، صحافیوں کو ہراساں کرنے کے 104واقعات سامنے آئے، 200 سے زیادہ صحافیوں، بلاگرز کو 70 سے زائد قانونی نوٹسز بھیجے گئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …