پیر , اگست 3 2026

جان بچانے والی ادویات کی قلت کی تحقیقات کا فیصلہ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے،

ملک میں معیاری ادویات کی مقررہ قیمت پر دستیابی ترجیح ہے،

ذرائع کے مطابق سی ای او ڈریپ کی ہدایت پر صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے

جس میں کہا گیا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کے لئے مارکیٹ کی سرویلنس کی جائے اور ملک بھر کی میڈیسن مارکیٹس میں ہنگامی بنیاد پر سروے کئے جائیں۔

مراسلے کے مطابق صوبائی دفاتر تین روز میں ناپید ادویات کی تفصیلی رپورٹ فراہم کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

52 نئی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کی منظوری

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا اور پارکنسن سمیت مختلف بیماریوں کے …