پیر , اکتوبر 13 2025

بالی ووڈ میں میری حق تلفی ہوئی ہے، بھومیکا چاولہ

بالی ووڈ اداکارہ بھومیکا چاولہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں ان کی حق تلفی ہوئی ہے ‘ انہیں کئی بلاک بسٹر فلموں سے آؤٹ کرکے دوسری ہیروئنز کو کام دیدیا گیا۔

ایک انٹرویو کے دوران بھومیکا نے کیریئر کے ابتدا میں بلاک بسٹر فلموں میں تبدیل کیے جانے پر گفتگو کی۔ بھومیکا چاولہ 2003 میں سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم تیرے نام سے مشہور ہوئیں، یہ ان کے کیریئر کی پہلی فلم بھی تھی۔

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہیں فلم باجی را ؤمستانی میں کاسٹ کیا جانا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

ساتھ میں بھومیکا نے بتایا کہ انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی باجی را ؤمستانی کے اسکرین ٹیسٹ بھی دیا تھا۔

بھومیکا چاولہ نے یہ بھی انکشاف کیا انہیں فلم جب وی میٹ اور لگے رہو منا بھائی میں بھی تبدیل کردیا گیا تھا اور ان فلموں میں ہیروئنز کا کردار کرینہ کپور اور ودیا بالن نے نبھائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے 5 وکٹوں پر 313 رنز

شان مسعود، امام الحق کی نصف سنچریاں، رضوان اور سلمان علی آغا کی شراکت نے …