بدھ , جون 17 2026

اسحاق ڈار نائب وزیر اعظم مقرر

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب  وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق ڈارکو نائب وزیر اعظم  بنا دیا گیا ہے ،اسحاق ڈار پاکستان کے چوتھے نائب وزیراعظم ہیں۔

قبل ازیں ذوالفقار علی بھٹو، نصرت بھٹو اور پرویزالہٰی بھی نائب وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

یاد رہے اسحاق ڈار ، وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمارے دور میں بھی پرویزالہٰی نائب وزیراعظم رہے ہیں،ہم حکومت کو اچھے مشورے دیں گے۔

اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے مشاورت کی گئی ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آم کا اچار: ذائقے کے ساتھ فوائد اور نقصانات بھی

گرمیوں کے موسم میں آم کا اچار پاکستانی دسترخوان کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا …