google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چائے کی درآمد میں ایک ارب ٹیکس چوری اسکینڈل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

چائے کی درآمد میں ایک ارب ٹیکس چوری اسکینڈل

فاٹا اور آزاد کشمیر کے نام پر چائے کی درآمد میں ایک ارب سے زیادہ کی ٹیکس چوری کا اسکینڈل، کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے اربوں روپے کی ٹیکس چوری کے دعوے کرنے کے بعد اب اس کیس پر خاموشی اختیار کر لی ہے ،

4 ہفتے کے بعد بھی ٹیکس چوری کے بڑے اسیکنڈل کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا،

تفصیلات کے مطابق 2 ماہ قبل کراچی چیمبر کے سینئر نائب صدر الطاف اے غفار نے ایف بی آر حکام کو خط لکھا تھا جس میں نشاندہی کی گئی کہ آزاد کشمیر اور فاٹا کے نام پر چائے کی درآمد میں ٹیکس چوری کی جارہی ہے ،

خط کے مطابق اگر معمول کے مطابق چائے درآمد کی جائے تو اس پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی شرح 53 فیصد ہے

آزاد کشمیر اور فاٹا کے نام پر اگر چائے درآمد کی جائے تو حکومت پاکستان کی جانب سےحاصل استثنیٰ کے تحت انھیں 15 سے 19 فیصد تک ٹیکس اور ڈیوٹی دینا پڑتی ہے اس طرح 20 فٹ کے ایک کنیٹینر پر 35 لاکھ روپےکی ٹیکس کی بچت ہوتی ہے ،

اس بھاری ٹیکس بچت کی وجہ سے پاکستان کے لئے درآمدکردہ مجموعی درآمد ات کا 73 فیصد کشمیر کے نام پر امپورٹ ہو رہا ہے ،

کراچی چیمبر کے اس خط پر 4 ہفتے قبل ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کی ٹیم نے ایک 14 ٹن درآمد کا ایک کنسائمنٹ ماڑی پور کے ایک گودام سے ضبط کیا جو کہ آزاد کشمیر کے نام پر منگوایا گیا تھا

اسے کشمیر بھیجنے کی بجائے کراچی میں ایک گودام میں منتقل کر دیا گیا اس گودام میں 530 ٹن مزید چائے کا ذخیرہ موجود تھا ،

اس کیس کے پکڑے جانے کے بعد مزید تحقیق کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ درآمدکنندگان کی جانب سے درآمد کی گئی 3000 ٹن کالی چائے پہلے ہی کراچی میں فروخت کی جاچکی ہے۔

آزاد کشمیر کے لیے درآمد کی جانے والی چائے پر ٹیکس سے استثنیٰ کے غلط استعمال کرکے ایک ارب 60کروڑمالیت کی چوری کی گئی ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …