google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کی آئی ایم ایف سے اگلے بیل آؤٹ پیکیج کیلئے باضابطہ درخواست - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستان کی آئی ایم ایف سے اگلے بیل آؤٹ پیکیج کیلئے باضابطہ درخواست

پاکستان نے آئی ایم ایف سے باضابطہ طور پر 6 سے 8 ارب ڈالر تک کے ای ایف ایف بیل آؤٹ پیکیج کی درخواست کر دی ہے جس میں ماحولیاتی فنانسنگ کے ذریعے مزید بڑھانے کا امکان بھی موجود ہو۔ 

اگرچہ اس کا حقیقی حجم اور ٹائم فریم تو اسی وقت طے پاسکتے گا جب فریقین مئی 2024 میں اس کے بڑے خدو خال پر اتفاق رائے پیدا کریں گے۔ 

اس نمائندے نے واشنگٹن گئے ہوئے پاکستانی وفد کو ایک پیغام بھجوایا پاکستان نے مئی 2024 میں آئی ایم ایف کا ریویو مشن پاکستان بھجوانے کی درخواست بھی کی ہےتاکہ آئندہ تین برس کےلیے بیل آؤٹ پیکج کی تفصیلات طے ہوسکیں۔

 پاکستانی حکام آئی ایم ایف کے سامنے پاکستانی معیشت کی ایک خوبصورت تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

آئی ایم ایف نے اپنے ریجنل اکنامک آؤٹ لک برائے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کے شعبے نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیرونی بفرتباہ حال ہیں اور بشمول یورو بانڈزیادہ ترموجودہ قرض کی ادائیگی کی عکاسی کر رہے ہیں ۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ جہاں مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے وہاں مالیاتی پالیسی سخت رہنی چاہیے اور اسے ڈیٹا پر انحصار کرنے کا طرز عمل اپنتاتے ہوئے افراط زر میں اضافے کوختم کرنے کےلیے خطرات کو قریب سے مانیٹر کرنا چاہیے۔

 مزید برآں ترقی کے آؤٹ لک میں پاکستان کی بحالی کو غیر ہموار قرار دیا گیا ہے جس کے پس منظر میں مسلح تنازعات، ہائیڈروکاربنز پر انحصار اور مسلسل ساختیاتی چیلنجز شامل ہیں۔

 2023میں پاکستانی معیشت کے سکڑنے کے بعد 2024میں پاکستانی معیشت میں 2 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا تھا اور اس کی وجہ زراعت اور ٹیکسٹائل سیکٹر تھے۔

رپورٹ کے مطابق ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ان کی سرحدوں پر موجود معیشتوں میں بیرونی بفر( زرمبادلہ کے ذخائر) 2023 میں بہترہ وئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …