google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سب جانتے ہیں میں حافظِ قرآن ہوں: حریم شاہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

سب جانتے ہیں میں حافظِ قرآن ہوں: حریم شاہ

لندن میں مقیم معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایم فل جیسی اعلیٰ تعلیمی ڈگری کو اپنے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل قرار دے دیا ہے۔

حریم شاہ نے حال ہی میں لندن میں انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے لندن کی سیاست میں قدم رکھنے، پارٹی جوائن کرنے، حال ہی میں اپنی لیک ویڈیو سے متعلق کھڑے ہونے والے تنازع سے متعلق بات کی ہے۔

حریم شاہ نے اپنے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ حافظِ قرآن ہیں، یہ بات سب ہی جانتے ہیں اور وہ ڈبل ماسٹرز بھی کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ اگر ایم  فل کرنا چاہیں تو باآسانی کر سکتی ہیں، انہوں نے تقریباً ہر مذہب کو پڑھ رکھا ہے اور مختلف اداروں سے مختلف کورسز بھی کر رکھے ہیں، اسی لیے اُن کے لیے مذہب جیسے موضوع میں ایم فل کی ڈگری لینا اُن کے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے لندن میں ایک سیاسی جماعت جوائن کر لی ہے مگر وہ بتانا نہیں چاہتی کہ انہوں نے کس پارٹی کو جوائن کیا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں حریم شاہ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی تھیں جس کی وجہ اُن کی کسی لیک ہو جانے والی نجی ویڈیو کو قرار دیا جا رہا تھا۔

حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سے متعلق پوچھے گئے سوال کے  جواب میں کہا کہ ’ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ہے۔‘

حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جتنا ٹرینڈ میرے نام کا بن گیا تھا اتنی بات فلسطین کے مسئلے پر کی جاتی تو سب کو بہت ثواب ملنا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …