جمعرات , جولائی 30 2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

ڈیزل 2.42 اور پٹرول 1.09 روپے مہنگا

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کر دیا، جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 2.42 روپے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 1.09 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نظرثانی شدہ پٹرولیم قیمتوں کے تحت نئی قیمتوں کا اطلاق 31 جولائی 2026 سے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 390.62 روپے سے بڑھا کر 393.04 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جس میں 2.42 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت 335.06 روپے سے بڑھ کر 336.15 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، یعنی پٹرول کی قیمت میں 1.09 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت پٹرولیم کے مطابق قیمتوں میں یہ نظرثانی نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں 31 جولائی کی رات 12 بجے سے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر نافذ العمل ہوں گی۔

حالیہ اضافے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہیں گی، جس سے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بجلی بلوں سے 1.866 ٹریلین روپے ٹیکس وصولی

ایف بی آر نے گزشتہ چار مالی سالوں میں بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے