جمعرات , جولائی 30 2026

سجل علی-بلال عباس ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار سجل علی اور بلال عباس خان ایک نئے ڈرامہ سیریل میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

سجل علی اور بلال عباس خان کی جوڑی اس سے قبل ڈراموں اور فلم میں مداحوں کی توجہ حاصل کرچکی ہے۔ دونوں اداکار ’او رنگریزہ‘ اور ’کچھ ان کہی‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جبکہ فلم ’کھیل کھیل میں‘ میں بھی ان کی جوڑی نظر آئی تھی۔

سجل علی نے ’یقین کا سفر‘، ’الف‘، ’زرد پتوں کا بن‘، ’میں منٹو نہیں ہوں‘ اور ’آنگن‘ سمیت کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ بلال عباس خان بھی ’چیک‘، ’بالا‘، ’ڈنک‘، ’پیار کے صدقے‘، ’عشق مرشد‘ اور ’میری زندگی ہے تو‘ جیسے کامیاب منصوبوں کا حصہ رہ چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار اب جیو ٹی وی کے ایک نئے ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ڈرامہ جیو ٹی وی کی اپنی پروڈکشن ہوگا اور اسے ہدایت کار سید وجاہت حسین ڈائریکٹ کریں گے۔

سید وجاہت حسین اس سے قبل ’خائی‘ اور ’کیس نمبر 9‘ جیسے ڈراموں کی ہدایت کاری کرچکے ہیں۔ نئے ڈرامے کی کہانی ثقلین عباس نے لکھی ہے جبکہ معاون کاسٹ کے نام تاحال سامنے نہیں آئے۔

رپورٹس میں نئے ڈرامہ سیریل کو میگا بجٹ پروجیکٹ قرار دیا جارہا ہے۔ سجل علی اور بلال عباس خان کی دوبارہ اسکرین پر واپسی کی خبر نے دونوں کے مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کردی ہے۔

مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کی نئی ڈرامہ سیریل کے حوالے سے مثبت توقعات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ کئی مداحوں کا خیال ہے کہ دونوں اداکاروں کی مقبولیت اور حالیہ کامیاب منصوبوں کے باعث یہ ڈرامہ بھی ناظرین میں مقبول ہوسکتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے