بدھ , جون 17 2026

سجل علی-احد رضا میر پھر سوشل میڈیا بحث کا مرکز

سجل علی اور احد رضا میر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کے ڈرامے نہیں بلکہ احد رضا میر کی والدہ سمرہ رضا میر کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ بنی ہے، جسے صارفین نے سجل علی کے حالیہ مقبول ڈرامے “زنجیریں” پر تنقید قرار دیا۔

سجل علی اور احد رضا میر نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی۔ دونوں کی جوڑی ڈرامہ “یقین کا سفر” کی کامیابی کے بعد مداحوں میں بے حد مقبول ہوئی تھی، تاہم ان کی شادی زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی اور دونوں نے خاموشی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ طلاق کے بعد دونوں فنکاروں نے اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز رکھی اور متعدد کامیاب منصوبوں کا حصہ بنے۔

ان دنوں سجل علی اپنے ڈرامے “زنجیریں” میں جذباتی اداکاری کے باعث تعریفیں سمیٹ رہی ہیں، جبکہ احد رضا میر ڈرامہ “ایک محبت اور” میں ہارون ملک کے کردار کے ذریعے ناظرین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس وقت نئی بحث اس وقت شروع ہوئی جب احد رضا میر کی والدہ سمرہ رضا میر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا تھا، “نہ خون، نہ بدلہ، نہ ایک دوسرے کو مارنا، نہ سازشیں، صرف ایک محبت اور۔”

اگرچہ پوسٹ بعد ازاں حذف کر دی گئی، تاہم صارفین نے اسے “زنجیریں” کے موضوع اور کہانی پر طنز قرار دیا۔ پوسٹ کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے اور صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔

کئی صارفین نے سمرہ رضا میر کے رویے کو سابق بہو پر بالواسطہ تنقید قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ بعض مداحوں نے کہا کہ دوسروں کو نیچا دکھا کر خود کو بہتر ثابت نہیں کیا جا سکتا، جبکہ کچھ نے اسے روایتی “سابق ساس” کے رویے سے تشبیہ دی۔

دوسری جانب بعض صارفین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی پوسٹ کو ذاتی تنازعات سے جوڑنا مناسب نہیں اور فنکاروں کے کام کو ان کی نجی زندگی سے الگ رکھنا چاہیے۔

اب تک نہ سجل علی، نہ احد رضا میر اور نہ ہی سمرہ رضا میر نے اس سوشل میڈیا تنازع پر کوئی باضابطہ ردعمل دیا ہے، تاہم یہ معاملہ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

9.5 ارب روپے سے زائد گرانٹس کی منظوری

یوریا پلانٹس کو گیس فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے