اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے

وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جن کا اطلاق 30 جولائی 2026 سے ہوگا۔

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر تھی۔

اعلامیے کے مطابق موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت کے تحت پیٹرول 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا، جبکہ اس سے پہلے اس کی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر تھی۔

وزارتِ توانائی نے بتایا کہ نئی قیمتیں وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت اوگرا کی سفارشات کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہیں اور ان پر فوری طور پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …