
وفاقی حکومت نے نظرثانی شدہ پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت 29 جولائی سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت نے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی ایکس ڈپو قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جن کا اطلاق 29 جولائی 2026 سے ہوگا۔

وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی ایکس ڈپو قیمت 334.18 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 335.81 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جو 1.63 روپے فی لیٹر اضافے کے برابر ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت 386.83 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 388.38 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جس میں 1.55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتیں وفاقی حکومت کی منظور شدہ پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت مقرر کی گئی ہیں اور ان کا اطلاق 29 جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔
پیٹرول کا استعمال زیادہ تر موٹر سائیکلوں، کاروں اور ہلکی ٹرانسپورٹ میں ہوتا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھاری مال بردار گاڑیوں، زرعی مشینری اور صنعتی شعبے کا بنیادی ایندھن ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ٹرانسپورٹ لاگت اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
UrduLead UrduLead