
امیسہ دولانی کی شاندار سنچری
سری لنکا خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان خواتین کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے مقابلے میں سنسنی خیز فتح حاصل کر لی۔
سری لنکا نے 177 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور بنا لیا اور 6 گیندیں باقی رہتے ہوئے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان خواتین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی جانب سے امیسہ دولانی نے شاندار ناٹ آؤٹ سنچری اسکور کی۔
انہوں نے محض 64 گیندوں پر 101 رنز بنائے جن میں 17 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔آخری مراحل میں نیلاکشیکا سلوا نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے شاوال ذوالفقار نے 41 گیندوں پر 63 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ ناشرا سندھو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔یہ دونوں ٹیموں کے درمیان ویمن ٹی20 انٹرنیشنل میں اب تک کا سب سے بڑا مجموعی سکور (352 رنز) ثابت ہوا۔
اس فتح کے ساتھ سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔میچ رنگیری ڈمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
UrduLead UrduLead