جمعہ , جولائی 31 2026

’شیدائی‘ اختتام پذیر: علی، میرال کی محبت کامیاب

آخری قسط میں ڈرامائی موڑ

ڈرامے کی کہانی میں کئی غیر متوقع موڑ آنے کے بعد بالآخر علی اور میرال کی محبت اپنے انجام تک پہنچ گئی۔ آخری مرحلے میں میرال نے علی کے لیے اپنے جذبات کا اعتراف کرلیا، جس کے بعد دونوں کے رشتے کو ایک واضح سمت مل گئی۔

آخری قسط میں کہانی اس وقت مزید سنسنی خیز ہوگئی جب علی نے میرال کو بچایا، جبکہ نوال سعید کی جانب سے ادا کیا گیا کردار علیا خودکشی کرلیتا ہے۔ قسط میں ایکشن کے کئی مناظر بھی دکھائے گئے، جہاں فیروز خان اور نوال سعید کے کردار ہاتھوں میں پستول لیے نظر آئے۔

ڈرامے کے اختتام پر علی اور میرال ایک ساتھ ہوجاتے ہیں اور ان کی محبت خوشگوار انجام تک پہنچتی ہے۔ آخری مناظر میں دونوں کو خاندان کے ہمراہ ڈنر کرتے ہوئے دکھایا گیا، جس سے ناظرین کو ان کی کہانی کے کامیاب اختتام کا پیغام ملا۔

’شیدائی‘ میں فیروز خان اور سحر ہاشمی کی جوڑی کو ناظرین کی جانب سے خاص طور پر پسند کیا گیا۔ محبت، جذبات، ایکشن اور فلمی موڑ سے بھرپور اس ڈرامے کی آخری قسط نے بھی شائقین کی دلچسپی برقرار رکھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی 10 فیصد تک رہنے کا خدشہ

وزارت خزانہ نے نئے مالی سال 2026-27 کے آغاز پر مہنگائی میں اضافے کا خدشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے