منگل , اگست 18 2026

نیپرا میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

نیپرا کے مطابق یہ درخواست جولائی کے مہینے کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں درآمدی ایل این جی کے ذریعے فی یونٹ بجلی 47 روپے 37 پیسے میں تیار کی گئی، جس پر مجموعی طور پر 77 ارب 19 کروڑ روپے کی لاگت آئی۔ درخواست کے مطابق مجموعی بجلی پیداوار میں ایل این جی کا حصہ 10.78 فیصد رہا۔

اسی طرح جولائی میں فرنس آئل سے 1.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی جس کی فی یونٹ لاگت 50 روپے 7 پیسے رہی، اور اس مد میں مجموعی طور پر 10 ارب 77 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

درخواست میں پیداواری ذرائع کی مزید تفصیل بھی دی گئی ہے، جس کے مطابق پانی سے 39.81 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.91 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 14.38 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ نیوکلیئر ذرائع سے بجلی کی پیداوار کا تناسب 10.10 فیصد رہا جس کی فی یونٹ فیول لاگت صرف 3 روپے 2 پیسے تھی۔

درخواست کے مطابق جولائی میں ڈیزل سے بھی بجلی تیار کی گئی، جس کے تحت 3 کروڑ 10 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی اور اس کی فی یونٹ لاگت 54 روپے 47 پیسے رہی۔

نیپرا میں اس درخواست کی سماعت 27 اگست کو ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اگر درخواست منظور ہو جاتی ہے تو جی ایس ٹی سمیت صارفین پر مجموعی طور پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں بارشیں

رین ایمرجنسی نافذ، نشیبی علاقے زیرِ آب جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے