
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے نظرِ ثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کی روشنی میں 18 اگست 2026 سے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت 383.95 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 390.42 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جو کہ 6.47 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہے۔
اسی طرح پیٹرول یعنی موٹر اسپرٹ (MS) کی قیمت 325.43 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 331.20 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جس میں 5.77 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ نئی قیمتیں 14 اگست 2026 کو نافذ العمل قیمتوں کے مقابلے میں اضافے کے بعد مرتب کی گئی ہیں اور 18 اگست 2026 کی صبح سے ملک بھر میں لاگو ہوں گی۔
UrduLead UrduLead