تمام موبائل نیٹ ورکس کے لیے کوڈز جاری
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کو غیر متوقع بیلنس کٹوتیوں سے بچانے کے لیے اہم آگاہی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں “بیلنس سیو (PAYG Blocker)” سروس فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پی ٹی اے نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری بیان میں کہا ہے کہ صارفین اپنے موبائل نمبر پر بیلنس سیو سروس فعال کر کے انٹرنیٹ پیکج ختم ہونے کے بعد خودکار بیلنس کٹنے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق اس سروس کے فعال ہونے کے بعد جیسے ہی صارف کا ڈیٹا بنڈل ختم ہوگا، موبائل انٹرنیٹ خودکار طور پر بند ہو جائے گا، جس سے اضافی چارجز یا غیر ضروری بیلنس کٹوتی سے بچا جا سکے گا۔
پی ٹی اے نے مختلف موبائل نیٹ ورکس کے صارفین کے لیے درج ذیل ایکٹیویشن کوڈز بھی جاری کیے ہیں:
- جاز (Jazz): *275#
- زونگ (Zong): *4004#
- یوفون (Ufone): *6611#
- ٹیلینور (Telenor): *342#
پی ٹی اے نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے موبائل بیلنس کے تحفظ کے لیے متعلقہ کوڈ ڈائل کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ان کا بیلنس غیر ضروری طور پر خرچ نہ ہو۔
UrduLead UrduLead
