
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے موٹر اسپرٹ (پٹرول) اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) پر پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزارت خزانہ میں منعقد ہوا، جس میں پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے یا نظرثانی سے متعلق پٹرولیم ڈویژن کی سمری پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا اور پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ سمیت متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کے وفاقی سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
حکومت کی جانب سے منظور شدہ نظرثانی شدہ مارجن کی تفصیلات اور اس کے نفاذ سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔
UrduLead UrduLead