google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آج رات سے پیٹرول 10 روپے مہنگا ہونے کا امکان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

آج رات سے پیٹرول 10 روپے مہنگا ہونے کا امکان

ملک بھر میں آج رات سے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کل سے پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت ممکنہ اضافے کے بعد 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 69 پیسے ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 2 روپے کمی کا امکان ہے, ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 285.49 روپے سے کم ہو کر 284.26 روپے ہو سکتی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 0.45 پیسے بڑھ کر 168.63روپے ہو سکتی ہے جبکہ کیروسین کی قیمت 188.49روپے سے بڑھ کر 188.66 روپے روپے ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت فی الوقت پیٹرول اور ڈیزل کے ہر لٹر پر 60 روپے لیوی لے رہی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر 0.05 روپے فی لٹر لیوی کی مد میں صارفین سے اکٹھے کر رہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …