google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حساس معلومات چرانے کیلئے ہیکرز سرگرم - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

حساس معلومات چرانے کیلئے ہیکرز سرگرم

وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی حساس معلومات چرانے کے لیے ہیکرز سرگرم ہوگئے، جعلی ای-میلز کے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات حاصل کرنےکی کوششیں کی جارہی ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوا کر اس حوالے سے متنبہ کردیا۔

مراسلے کے مطابق ’جے ایس کوآرڈ‘ کےنام سے جنم لینے والی جعلی ای-میلز زیر گردش ہیں، فیک ای-میلز کے ساتھ خطرناک ’پے لوڈز‘ منسلک ہیں، یہ فیک ای-میلز وزارتوں کے نیٹ ورک/سسٹم کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مراسلے میں وزارتوں، ڈویژنوں کو انجان، غیر انجان ای-میلز موصول ہونے پر محتاط رویہ اپنانے، اہم معلومات کی درخواست کرنے والی ای-میلز کی اسکروٹنی کرنے جبکہ موصول ای-میل کا ایڈریس اورڈومین کی پیشگی تصدیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مراسلے میں انجان ای میل آئی ڈی سے موصول ہونے والی ای-میل کے ساتھ منسلک دستاویز نہ کھولنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کراچی کنگزنے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے …