اتوار , جون 14 2026

ورلڈ کپ 2026: اسکاٹ لینڈ کی جیت

برازیل اور قطر کے میچ ڈرا، آسٹریلیا کی برتری برقرار، جرمنی اور کوراساؤ کے درمیان آج رات

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے مقابلوں میں شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملے، جہاں آسٹریلیا نے ترکیہ کے خلاف برتری حاصل کر لی جبکہ برازیل، مراکش، قطر اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مقابلے برابر رہے۔

گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے ترکیہ کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 50ویں منٹ تک 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ تاحال جاری ہے اور ترکیہ برابری کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

گروپ سی میں اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے دی۔ اسکاٹ لینڈ نے میچ کا واحد گول کرکے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کیے اور اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں روشن کر لیں۔

اسی گروپ کے ایک اور اہم مقابلے میں عالمی شہرت یافتہ ٹیم برازیل اور مراکش کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن برتری حاصل نہ کر سکی۔

گروپ بی میں قطر اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان بھی کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ دونوں ٹیموں نے ایک، ایک گول کیا اور میچ 1-1 سے برابر ختم ہوا، جس کے باعث دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا۔

دوسری جانب گروپ ای کا اہم میچ آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 10 بجے جرمنی اور کوراساؤ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جرمن ٹیم فتح کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ کوراساؤ اپ سیٹ کرنے کی کوشش کرے گا۔

ورلڈ کپ 2026 کے ابتدائی مرحلے میں مختلف گروپس میں سخت مقابلہ جاری ہے اور ہر پوائنٹ اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ شائقین کو آئندہ دنوں میں مزید دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مصنوعی ذہانت کے خودمختار ایجنٹس پر خدشات بڑھ گئے

مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والے خودمختار ایجنٹس تیزی سے آن لائن خریداری، تعطیلات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے