google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سینیٹ انتخابات: 18 بلامقابلہ منتخب، 30 کا انتخاب 2 اپریل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

سینیٹ انتخابات: 18 بلامقابلہ منتخب، 30 کا انتخاب 2 اپریل

سینیٹ انتخابات، امیدواروں کی فہرست جاری، 18بلامقابلہ منتخب، 30 کا انتخاب 2اپریل ہوگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ میں پنجاب کی 7جنرل ، بلوچستان کی تما م 11نشستوں پر امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کا باضابطہ اعلان کردیا ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن پروگرام کا نوٹیفیکیشن 14مارچ 2024 ءکو جاری کیا گیا جس کے مطابق سینیٹ کی 29 جنرل ، 8 خواتین ، 9 ٹیکنوکریٹ / علماء اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخاب مورخہ 2 اپریل 2024 ء کو ہونا ہے ۔

اس انتخاب کے لیے کل 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کر دی ہے

جس کے مطابق 18،امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جس میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں ، اسی طرح بلوچستان کی 7 نشستوں ، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ / علماء کی نشستیں شامل ہیں ۔ 2 اپریل کو سینٹ کی 30 نشستوں پر انتحاب ہوگا ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …