بدھ , جنوری 28 2026

آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

شہر قائد میں آج (اتوار) سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔

موسم سے متعلق پیش گوئی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ آج(اتوار) سے کراچی میں سمندری ہوائوں کی رفتار میں کمی متوقع ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اتوار سے شہر قائد کا درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے ۔

شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ بلوچستان کی مغربی سمت کی ہواِئیں چلنے کے سبب ہوگا۔

اتوار اور پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے جبکہ صبح سے شام کے درمیان سمندری ہوائیں غیرفعال رہ سکتی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …