جمعہ , مئی 22 2026

پنکی کیس: منی لانڈرنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع

بااثر شخصیات بھی زیرِ تفتیش آنے کا امکان

کوکین کی مبینہ اسمگلنگ اور مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل فرانزک اور ابتدائی فنانشل آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز اور مبینہ منی لانڈرنگ کے انکشافات سامنے آنے کے بعد کئی بااثر شخصیات بھی تحقیقات کی زد میں آ سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے کیس میں پیش رفت کے لیے مختلف اداروں سے رابطے تیز کر دیے ہیں، جبکہ Federal Investigation Agency، Anti Narcotics Force اور متعلقہ بینکوں سے مالی ریکارڈ اور دیگر تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

تحقیقات میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ انمول عرف پنکی کے مختلف بینک اکاؤنٹس سے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق صرف ایک بینک اکاؤنٹ سے تقریباً تین کروڑ روپے کی منتقلی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر کوکین کی فروخت سے حاصل ہونے والی تقریباً دو کروڑ 94 لاکھ روپے کی رقم مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی۔ دستاویزات کے مطابق کئی افراد کے ذاتی، کاروباری اور اوورسیز اکاؤنٹس میں لاکھوں روپے کی منتقلی کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق مالی لین دین کی مکمل چھان بین کے لیے مزید بینکنگ ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ اسٹیٹ بینک سے بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں تاکہ رقوم کی منتقلی کے ذرائع اور ممکنہ نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق کیس میں بعض کارپوریٹ شخصیات، معروف اداکاروں اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے نام بھی زیرِ غور ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ مرحلے میں انہیں شاملِ تفتیش کیا جا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں اور ڈیجیٹل شواہد، مالی ریکارڈ اور بینک ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آسٹریلیا کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے