منگل , جولائی 7 2026

فیفا ورلڈ کپ: بیلجیئم اور اسپین کوارٹر فائنل میں

آج ارجنٹینا اور مصر آمنے سامنے

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں بیلجیئم اور اسپین نے اپنے اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ آج ارجنٹینا کا مقابلہ مصر اور سوئٹزرلینڈ کا سامنا کولمبیا سے ہوگا۔

بیلجیئم نے امریکہ کو 4-1 سے شکست دے کر شاندار انداز میں اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ بیلجیئم کی ٹیم نے میچ کے دوران جارحانہ کھیل پیش کیا اور امریکی دفاع کو مسلسل دباؤ میں رکھا، جبکہ امریکہ ایک گول کرنے کے باوجود شکست سے نہ بچ سکا۔

ایک اور اہم مقابلے میں اسپین نے پرتگال کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ میچ کا واحد گول اسپین کے حق میں فیصلہ کن ثابت ہوا، جبکہ پرتگال کی ٹیم واپسی کی بھرپور کوشش کے باوجود کامیاب نہ ہو سکی۔

راؤنڈ آف 16 کے سلسلے کے تحت آج رات 9 بجے ارجنٹینا اور مصر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ عالمی چیمپئن ارجنٹینا فیورٹ قرار دی جا رہی ہے، تاہم مصر بھی اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسرا اہم مقابلہ کل صبح ایک بجے سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بھرپور مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان کا لیبیا کے متحارب دھڑوں میں ثالثی

امریکا اور سعودی عرب کی حمایت حاصل پاکستان نے خاموش سفارت کاری کے تحت لیبیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے