اتوار , اگست 23 2026

ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی حالیہ شکل ماضی کے مقابلے میں مختلف دکھائی دے رہی ہے۔

ماہ نور بلوچ، حال ہی میں ہدایت کار فہیم برنی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران نظر آئیں۔ اس موقع پر انہوں نے سیاہ رنگ کا کھادی شلوار قمیض زیب تن کر رکھا تھا جبکہ ان کے نئے باب ہیئر اسٹائل نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کا چہرہ پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف اور زیادہ بھرا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ کئی افراد نے اندازہ لگایا کہ شاید انہوں نے کوئی کاسمیٹک یا بیوٹی پروسیجر کروایا ہو، تاہم اس حوالے سے ماہ نور بلوچ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اداکارہ کی شخصیت میں واضح تبدیلی محسوس ہو رہی ہے، جبکہ دوسرے نے لکھا کہ ان کا نیا انداز پہلے سے مختلف دکھائی دیتا ہے۔ کچھ مداحوں نے ان کے نئے ہیئر اسٹائل کو پسند کیا، جبکہ بعض نے ان کے چہرے میں آنے والی تبدیلی پر حیرت کا اظہار کیا۔

ماہ نور بلوچ نے اپنے کیریئر کا آغاز نوعمری میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے کیا تھا اور کئی دہائیوں سے وہ ڈرامہ انڈسٹری کی نمایاں اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کی نوجوان اور توانا شخصیت ہمیشہ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

5G سرمایہ کاری — کارکردگی وعدوں سے کم

پاکستان کی تین بڑی سیلولر موبائل کمپنیوں (سی ایم اوز) نے رواں سال کے سپیکٹرم …