ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

یشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کل سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی 1 ماہ کے لیے بجلی 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔

بجلی کے من و عن اضافے سے جی ایس ٹی سمیت صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فروخت ہوئی، فروری میں 24.77 فیصد بجلی پانی سے پیدا کی گئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد جبکہ درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ گیس سے 11.04 فیصد، ایل این جی سے 20.33 فیصد اور فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی بنائی گئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان ایل این جی ٹینڈر کی تشخیصی رپورٹ جس میں ستمبر کی کھیپ کے لیے صفر بولیاں ظاہر ہو رہی ہیں

پاکستان ایل این جی ٹینڈر: تیسری بار بھی کوئی بولی موصول نہ ہو سکی

قیمتوں کے بہت زیادہ ہونے کے باعث دو ٹینڈرز منسوخ کرنے کے بعد، پاکستان اپنی …