متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عبدالرؤف صدیقی، نجیب ہارون، نگہت شکیل اور یاسمین دادا بائی بھی سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔
کراچی میں الیکشن کمیشن آفس آنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الرؤف صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنے کا پارٹی کا فیصلہ ٹھیک ہے۔
عبد الرؤف صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں، وہ ایم کیو ایم کے امیدوار ہیں کہ نہیں یہ انہی سے پوچھا جائے۔
علاوہ ازیں نجیب ہارون کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی کا پہلا صدر تھا، 2018ء میں الیکشن لڑا، 20 ماہ بعد پتا چلا پارٹی راستے سے بھٹک رہی تھی مستعفی ہوگیا۔
نجیب ہارون نے کہا کہ 6 جنوری سے ایم کیو ایم کے ساتھ ہوں