ہفتہ , فروری 14 2026

پاک-بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا بارش کا امکان

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا تاریخی اور ہائی وولٹیج میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دونوں ٹیموں کا یہ اہم مقابلہ 15 فروری (اتوار) کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

موسمیاتی ماہرین اور گوگل ویدر کی رپورٹس کے مطابق کولمبو میں جمعہ سے مسلسل بارش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

خاص طور پر 15 فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کا پیش گوئی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے میچ مکمل ہونے میں شدید رکاوٹ آ سکتی ہے۔

شائقین کرکٹ، خاص طور پر پاکستانی اور بھارتی فینز، شدید تشویش کا شکار ہیں اور دعائیں کر رہے ہیں کہ یہ میچ بارش سے محفوظ رہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے یہ میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ اس سے قبل پاکستان کا وارم اپ میچ بھی بارش کی وجہ سے متاثر ہو چکا ہے۔ اگر اتوار کو میچ نہیں ہو سکا یا مکمل نہ ہوا تو پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے پاک-بھارت میچ کے تناظر میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک غیر معمولی اقدام اٹھایا ہے۔ آئی سی سی نے پانچ ممالک کے کرکٹ بورڈز کے سربراہان کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے تاکہ میچ کے موقع پر ماحول کو پرامن اور مثبت رکھا جا سکے۔

یہ میچ نہ صرف کرکٹ کے میدان میں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور جذباتی کشیدگی کی وجہ سے بھی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے۔ کرکٹ شائقین امید کر رہے ہیں کہ موسم ان کی توقعات پر پورا اترے گا اور دونوں ٹیمیں مکمل 40 اوورز کھیل سکیں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

زمبابوے کی آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست

T20 ورلڈ کپ 2026 میں پہلا بڑا اپ سیٹ آئی سی سی مینز T20 ورلڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے