ہفتہ , فروری 7 2026

پی ایس ایل 11 سے قبل فرنچائزز کی سرگرمیاں تیز

اسلام آباد، پشاور اور لاہور کی بڑی سائننگز

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل فرنچائزز کی جانب سے عالمی کھلاڑیوں کی سائننگز کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، جبکہ چند ٹیمیں اب بھی اپنے فیصلوں کا اعلان نہیں کر سکیں۔

کراچی کنگز نے انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیوون کانوے جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر ڈیوون کانوے کو بھی ڈائریکٹ سائننگ کے تحت ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فرنچائز نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کیوی اسٹار ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں اپنی دھاک بٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب سابق چیمپئن پشاور زلمی نے افغانستان کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر رحمان اللہ گرباز کو بطور ڈائریکٹ سائننگ ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور زلمی کے مطابق یہ فیصلہ 11 فروری کو ہونے والی تاریخی پی ایس ایل پلیئرز آکشن سے قبل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز بنگلہ دیش کے معروف فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو سائن کر چکے ہیں، جبکہ سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اب تک حیدرآباد کوئٹہ فرنچائز کی جانب سے کسی بھی غیر ملکی یا مقامی کھلاڑی کی سائننگ کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، جس کے باعث شائقین کرکٹ بے چینی سے ان کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق بڑی بین الاقوامی سائننگز نے پی ایس ایل 11 کو پہلے ہی خبروں کی زینت بنا دیا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بڑے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور میں بسنت فیسٹیول کا شاندار آغاز

لاہور میں بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور شہر بھر میں خوشیوں، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے