بدھ , اگست 12 2026

پیٹرول 1.70 روپے سستا، ڈیزل 1.39 روپے مہنگا

نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نظرِ ثانی شدہ قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جن کا اطلاق 12 اگست 2026 سے ہو گا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نظرِ ثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت ایکس ڈپو قیمتوں پر نظرِ ثانی کی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول (موٹر اسپرٹ) کی قیمت میں 1.70 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 327.62 روپے سے کم ہو کر 325.92 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے برعکس ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 380.86 روپے کے مقابلے میں 382.25 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نئی قیمتیں آدھی رات سے نافذ العمل ہوں گی اور اگلی نظرِ ثانی تک لاگو رہیں گی۔

متعلقہ پیش رفت: پیٹرول ڈیلرز کی ہڑتال کا خطرہ

قیمتوں میں اس تبدیلی کے ساتھ ہی ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے کے خدشات بھی سر اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (PPDA) کی جانب سے وزارتِ پیٹرولیم کو دیا گیا 15 روزہ ڈیڈ لائن ختم ہو چکا ہے، جس میں ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا تھا۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر PPDA نے آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین انور کمال کا کہنا ہے کہ ڈیلرز حکومت کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے بلکہ پیٹرولیم وزیر کی ذاتی مداخلت اور فوری فیصلوں کے ذریعے قابلِ عمل حل چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے حالیہ ہفتوں میں روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں پر نظرِ ثانی کا نیا میکانزم اپنایا ہے، جس کے تحت عالمی خام تیل کی قیمتوں اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے مطابق قیمتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان میں خواتین کیلشیم کی کمی کا شکار

ماہرین کا دودھ کے استعمال پر زور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے