جمعرات , مارچ 26 2026

لاہور میں بسنت فیسٹیول کا شاندار آغاز

لاہور میں بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور شہر بھر میں خوشیوں، رنگوں اور پتنگ بازی کا سماں ہے۔ چھتوں پر پتنگ بازوں کا ہلہ گلہ جاری ہے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر “بوکاٹا” کی گونج نے فضا کو مزید پرجوش بنا دیا ہے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے رات 12 بجے پتنگ اڑا کر بسنت فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر لاہور کا آسمان ستاروں کے بجائے رنگ برنگی پتنگوں سے سجا دکھائی دیا اور روشن چھتوں پر منچلوں کی رونق لگی رہی۔

بسنت کی خوشیوں میں خواتین بھی بھرپور انداز میں شریک نظر آئیں۔ ہاتھوں پر مہندی، رنگین لباس اور لذیذ پکوانوں کے ساتھ خواتین نے بسنت کا والہانہ استقبال کیا، جس سے تہوار کا جوش دوبالا ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے آغاز پر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں شہریوں کو پتنگ بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، شہریوں سے ملاقات کی اور ایک مقام پر بچوں نے ان کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔

بسنت فیسٹیول کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور ایک بار پھر رنگوں، موسیقی اور خوشیوں کا مرکز بن گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایران امریکا ملاقات پاکستان میں جمعہ کو متوقع

پاکستان میں ممکنہ ایران۔امریکا مذاکرات 15 نکاتی امریکی تجاویز کے بعد متوقع، پابندیوں میں نرمی …