جمعہ , فروری 6 2026

5 ہزار کا نوٹ بند نہیں ہوگا: SBP

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 10 روپے سے 5 ہزار روپے تک کے نئے کرنسی نوٹس کے مجوزہ ڈیزائن تیار کر لیے گئے ہیں جن میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے ڈیزائنز کی منظوری ایس بی پی بورڈ دے چکا ہے اور اب یہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے، جہاں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کرنسی نوٹس کے نئے ڈیزائنز پر تفصیلی اِن کیمرہ بریفنگ جلد ایک کمیٹی اجلاس میں دی جائے گی۔

اجلاس کے دوران کمیٹی ارکان نے کمرشل بینکوں کی جانب سے صارفین سے ایس ایم ایس الرٹس اور دیگر بنیادی بینکاری سہولیات پر اضافی فیس وصول کرنے کے عمل پر سخت تنقید کی۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ ایسے چارجز فوری طور پر ختم کیے جائیں کیونکہ یہ صارفین پر غیر ضروری مالی بوجھ ہے۔

اس پر گورنر اسٹیٹ بینک نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ بینکوں اور صارفین کے درمیان دو طرفہ رضامندی (bilateral consent) سے طے ہوتا ہے، تاہم کمیٹی ارکان نے اس وضاحت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریگولیٹر کی حیثیت سے اسٹیٹ بینک کو صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے واضح پالیسی بنانی چاہیے۔

کمیٹی نے اس معاملے پر مزید غور کرنے اور آئندہ اجلاس میں دوبارہ زیر بحث لانے کا عندیہ بھی دیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

USC ملازمین کے لیے خصوصی ریلیف پیکج منظور

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے متاثرہ ملازمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے