google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وفاقی وزراء و سرکاری افسران کیلئے بیرون ملک سفری پالیسی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

وفاقی وزراء و سرکاری افسران کیلئے بیرون ملک سفری پالیسی

وفاقی حکومت نے وفاقی وزراء و سرکاری افسران کے لیے بیرون ملک سفری پالیسی جاری کر دی۔

کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں سفری پالیسی کا اجراء کر دیا۔

 ناگزیر صورتحال نہ ہونے پر بیرون ملک سفر کی اجازت کفایت شعاری پر قائم کمیٹی سے لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں کے دوران فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام اور معاون اسٹاف کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق وزیر اور سیکریٹری کے ایک ہی وقت بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم ناگزیر وجوہات کی بناء پر دونوں کو بیک وقت بیرون ملک دورے کی اجازت دی جاسکے گی۔ 

وفاقی وزیر، وزیر مملکت، مشیر اور معاونین سال میں بیرون ممالک کے 3 دورے کرنے کے مجاز ہوں گے، خاص حالات میں ان دوروں میں اضافہ بھی ہوسکے گا۔

دستاویز کے مطابق وزارت خارجہ اور وزارت تجارت کو اس پابندی سے استثنیٰ ہو گا، عالمی مالیاتی اداروں کے دورے کے لیے تمام ڈویژنز کو اکنامک افیئرز ڈویژن سے این او سی لینا ہو گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …