google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اردن کیخلاف پاکستانی اسکواڈ کو حتمی شکل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

اردن کیخلاف پاکستانی اسکواڈ کو حتمی شکل

پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفین کونسٹنٹائن نے اردن کیخلاف فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی۔

ٹیم میں ڈنمارک کے پاکستانی نژاد فٹبالر محمد فضل کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے جبکہ عیسیٰ سلیمان کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان اور اردن کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ اکیس مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا جس کے لیے ٹیم کے مقامی ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔

حتمی اسکواڈ میں مقامی اور دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانی فٹبالرز بھی شامل ہوں گے، سوئیڈش فٹبال کلب نورڈچ یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے ڈنمارک بیسڈ محمد فضل پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

محمد فضل ڈنمارک کی ایج گروپ ٹیم سے کھیل چکے ہیں، عیسیٰ سلیمان کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگی تاہم حال ہی میں پاکستانی شہریت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی عادل نبی کے حتمی اسکواڈ میں شامل ہونے کے امکانات کم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوٹس خان بھی انجری کا شکار ہیں اور ان کی بھی اسکواڈ میں شمولیت غیر یقینی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اردن کیخلاف میچ کے لیے پاکستان کے حتمی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی …