منگل , جنوری 27 2026

دانش تیمور اور حبہ بخاری کی جوڑی واپس!

جیو ٹی وی کا نیا ڈرامہ ’ہمراہی‘ جلد آن ایئرجیو ٹی وی پر جلد آنے والا ڈرامہ سیریل ’ہمراہی‘ اپنے پرجوش عشقیہ کہانی کے ساتھ ناظرین کے دلوں کو جیتنے کے لیے تیار ہے۔

بی جے پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والے اس ڈرامے کی تحریر مشہور ڈراما رائٹر زنجبیل عاصم شاہ نے کی ہے جبکہ ہدایتکاری بابُر جاوید نے کی۔

ڈرامے کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور اب یہ جلد ہی ناظرین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

آج جیو ٹی وی نے ’ہمراہی‘ کا پہلا ٹیزر/فرسٹ لُک جاری کر دیا، جس میں ایک گہرے اور جذباتی عشقیہ کہانی کی جھلک نظر آ رہی ہے۔

ڈرامہ سچی محبت، دھوکے اور دو سچے عاشقوں کے دوبارہ ملن کے گرد گھومتا ہے۔

ٹیزر میں دانش تیمور اور حبہ بخاری کی کیمسٹری ناظرین کو بے تاب کر رہی ہے۔ دانش تیمور اور حبہ بخاری کے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹیزر کو خوب سراہا جا رہا ہے اور بہت سے فینز اسے ’دیوانگی‘ اور ’جانِ نثار‘ کی طرح ایک اور بلاک بسٹر ڈرامہ قرار دے رہے ہیں۔

دونوں اداکاروں کی جوڑی پہلے بھی کئی کامیاب پروجیکٹس میں ناظرین کا دل جیت چکی ہے، اس لیے ’ہمراہی‘ سے بھی بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

ابھی تک چینل کی جانب سے ڈرامے کی آن ایئر تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم مداح بے صبری سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے