
خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ روز تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری ریکارڈ کی گئی، جس نے مالم جبہ سمیت شمالی پاکستان کو زمستانی خوبصورتی عطا کر دی۔
مالم جبہ میں 14 انچ، کالام اور مری میں 4 انچ جبکہ زیارت میں 2 انچ برفباری ہوئی، جس سے یہ سیاحتی مقامات سفید چادر اوڑھ کر مزید دلکش ہو گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
جمعہ (2 جنوری 2026) کوملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، البتہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت درمیانی سے شدید دھند چھا سکتی ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دھند کے باعث سفر کے دوران احتیاط برتیں اور گرم لباس کا استعمال یقینی بنائیں۔
آج سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر میں):
- خیبر پختونخوا: بالائی دیر 28، زیریں دیر 21، کاکول 25، بالاکوٹ 20، پاراچنار اور چراٹ 16، دروش اور تخت بائی 12، باچا خان ایئرپورٹ 11، چترال 10، پتن اور مالم جبہ 08، کالام 06، سیدو شریف 05، بنوں 02، ڈی آئی خان ایئرپورٹ 01۔
- پنجاب اور اسلام آباد: سید پور (اسلام آباد) 21، زیرو پوائنٹ 18، بوکرا 13، ایئرپورٹ 12، گولڑہ 10، ساہیوال 08، نورپور تھل اور جھنگ 05، مری، چکوال، جوہرآباد، ٹی ٹی سنگھ اور ملتان سٹی 04، فیصل آباد، نارووال اور بھکر 03، سرگودھا سٹی، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ سٹی 02، اٹک، جہلم، حافظ آباد اور اوکاڑہ 01۔
- کشمیر: گڑھی دوپٹہ 21، مظفرآباد ایئرپورٹ، راولاکوٹ اور مظفرآباد سٹی 05، کوٹلی 01۔
- بلوچستان: سمنگلی اور کوئٹہ 04، بار خان 01۔
آج برفباری (انچ میں):
مالم جبہ میں 14 انچ، کالام اور مری میں 04 انچ جبکہ زیارت میں 02 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت (°C):
لہہ میں منفی 07، قلات منفی 05، گوپس اور مالم جبہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ۔
UrduLead UrduLead